برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی شاندار کار فروخت کے لیے پیش

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی شاندار کار فروخت کے لیے پیش

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے زیر استعمال رہنےوالی شاندار کار فروخت کے لیے پیش کردی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سبز رنگ کی بینٹلے کار 2013 سے سے 2015 کے درمیان ملکہ کے زیر استعمال رہی ہے اور اسے لندن میں ہی چلایا گیا ہے۔

ملکہ برطانیہ کے زیر استعمال رہنے کی وجہ سے کار کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار پاؤنڈز یعنی تقریباً 3 کروڑ 82 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔

کار کی خریدو فروخت کرنے والے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی ہر طرح سے بہترین ہے اور اسے خریدنے والا ایسا ہونا چاہیے جو قیمتی گاڑیوں کی حفاظت کرنا جانتا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں