بین الاقوامی

امریکہ کا ایرانی ڈرون طیارہ تباہ کرنے کا دعوی

ایران اور امریکا کی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے،امریکہ نے ایران کا ڈرون طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ نے حماز کی پٹی پر ایرانی ڈرون کو تباہ کر دیا ہے ایران نے اس معاملے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ وائیٹ ہاؤس میں امریکی صدر نے بتایا کے ایران کی جانب سے عالمی سطح پر پانیوں میں جہازوں کی نقل و حرکت پر سخت اقدامات کی وجہ سے امریکہ نے ایسا کیا امریکہ کے پاس بھی اختیار ہے کہ اپنے ملکی مفاد کی حفاظت کرے۔

امریکہ نے اس سے پہلے مطالبہ کیا تھا کہ ایران وہ ٹینکر آزاد کرے جو ایرانی فورسز نے قبضے میں رکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ محمد جوادظریف نے کہا کہ ہمارے پاس ڈرون مارگرانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button