بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری، شہریوں نے خالی مقامات کو شمشان گھاٹ بنانا شروع کردیا

بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری، شہریوں نے خالی مقامات کو شمشان گھاٹ بنانا شروع کردیا

بھارتی شہریوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، ریاست اترپردیش میں شمشان گھاٹ کے عہدے داروں نے جگہ نہ ہونے کے سبب شہریوں کو آخری رسومات کی ادائیگی سے روک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، یومیہ بنیادوں پر ہزاروں کورونا مریض لقمہ اجل بن رہے ہیں جس کے باعث قبرستان اور شمشان گھاٹ پر جگہ ختم ہوچکی ہے۔

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے نئی منڈی شمشان گھاٹ پر آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے جگہ خالی نہ ہونے کے سبب انتظامیہ نے لوگوں کو واپس لوٹانا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لوگوں نے جگہ کی کمی کی وجہ سے خالی مقامات پر ہی اپنے عزیزوں کی آخری رسومات ادا کرنا شروع کردیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد دم توڑ چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ 79 لاکھ 97 ہزار 267 افراد وبا کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں