افغانستان امن کانفرنس, ترکی نے تاریخ کا اعلان کر دیا

افغانستان امن کانفرنس, ترکی نے تاریخ کا اعلان کر دیا

ترکی میں افغانستان پر عالمی امن کانفرنس 24 اپریل سے 4 مئی تک ہوگی۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق استنبول کانفرنس کا مقصد دوحا کے بین الافغان مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے۔

ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ مذاکرات افغان حکومتی نمائندوں اور طالبان نمائندوں کے درمیان ہوگی، کانفرنس میں فریقین کو مشترکابنیادی نکات پر مشتمل سیاسی مفاہمت کا روڈ میپ بنانے میں مدد دی جائےگی۔

خیال رہےکہ استنبول میں افغان امن کانفرنس اقوام متحدہ اور قطرکے تعاون سے ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں