تیسری بار کورونا میں مبتلا ہونے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

تیسری بار کورونا میں مبتلا ہونے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

اردن میں شوہر نے بیوی کے تیسری بار کورونا میں مبتلا ہونے پر طلاق دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اردن سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے چند ماہ میں بیوی کو تیسری بار کورونا ہونے کے بعد طلاق دے دی۔

شوہر کا کہنا ہے کہ شادی کے 15 سال بعد طلاق کا فیصلہ بیوی کے لیے ایک سزا کے طور پر کیا جو اپنی لاپرواہی کے باعث چند ماہ کے دوران تین بار کورونا میں مبتلا ہوگئی۔

شوہرنے اہلیہ کو طلاق دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی بار بار دوستوں کے ہمراہ شاپنگ کے لیے جاتی اور کورونا میں مبتلا ہوجاتی تھی، اس نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر بیوی کو طلاق دی۔

شوہر کا کہنا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے وہ اپنی بیوی کو کبھی معاف نہیں کرے گا کیونکہ وہ بیوی کی لاپرواہی کی وجہ سے مرنا نہیں چاہتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں