میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ، سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں 80 افراد ہلاک

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ، سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں 80 افراد ہلاک

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں 80 افراد ہلاک ہو گئے۔

سکیورٹی فورسز نے باگو شہر میں فائرنگ کر کے 80 سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کے خلاف بھاری ہتھیار استعمال کیے گئے، درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

خیال رہے کہ میانمار میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مرنے والوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں