بنگلا دیش میں مسجد پر حملہ، 12 افراد زخمی ہو گئے

بنگلا دیش میں مسجد پر حملہ، 12 افراد زخمی ہو گئے

بنگلا دیش میں مسجد پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔ بنگلا دیش میں مسجد پر حملہ ضلع گیبندھا میں کیا گیا جس میں 12 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق مسجد پر حملے کا واقعہ سندر گنج کے علاقے میں گزشتہ روز مسجد کمیٹی کے افراد کے درمیان ہونے والے تنازع کے باعث پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ مسجد کے امام نے حملے کا ذمہ دار حفاظت اسلامی نامی تنظیم کے اہلکاروں کو ٹھہرایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں