تین فوجیوں پر غداری کا الزام ، عدالت نے سزائے موت کا حکم صادر کر دیا

تین فوجیوں پر غداری کا الزام ، عدالت نے سزائے موت کا حکم صادر کر دیا

سعودی عرب میں تین فوجیوں کو سزائے موت دے دی گئی۔ تین فوجیوں کو غداری کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت دی گئی ہے جب کہ تینوں فوجی اہلکار سعودی وزارت دفاع میں ملازمت کرتے تھے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ سعودی وزارت دفاع کے تینوں ملازمین کے خلاف تحقیقات جاری تھیں جس میں انکشاف ہوا کہ تینوں فوجیوں نے دشمنوں کے ساتھ تعاون کیا اورریاست، فوج کے مفادات کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں غداری کا مرتکب قرار دیا گیا۔

عرب میڈیا کے وزارت دفاع نے تینوں فوجیوں کو سزائے موت دیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں افراد کو عدالت نے سزائے موت سنائی جس کے بعد شاہی حکم کے تحت ان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں