کورونا کے بڑھتے کیسز، حکام نے مسافروں پر سخت شرائط عائد کر دیں

کورونا کے بڑھتے کیسز، حکام نے مسافروں پر سخت شرائط عائد کر دیں

عمانی حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے مسافروں پر سخت شرائط عائد کردیں، اب صرف عمانی شہری اور مقیم غیر ملکی ہی سلطنت جاسکیں گے۔

خلیجی ریاست عمان نے اعلیٰ کمیٹی کے فیصلے پر اعلان کیا ہے کہ جن لوگوں کو ویزہ جاری ہوچکا ہے وہ مقرر کردہ شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے عمان آسکتے ہیں۔

عمانی حکومت نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے جمعرات سے تمام غیرملکیوں کی آمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف اقامہ ہولڈرز اور عمانی شہری سلطنت میں داخل ہوسکتے ہیں۔

حکومت نے احتیاطی تدابیر کے تحت تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار میں رمضان کے آخر تک توسیع کردی، جو 28 مارچ کو ختم ہونا تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں