بین الاقوامی

سعودی لیبر مارکیٹ, اہم شعبوں کو صرف مقامیوں کے لیے مختص کر دیا گیا

سعودی حکومت نے سعودائزیشن کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کردیا, جس کے تحت تین ملازمتی شعبوں کو صرف مقامیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

سعودی لیبر مارکیٹ کے تین پیشے سعودیوں کے لیے مختص کردیے گئے جن میں انڈرو شاپنگ سینٹرز، ریستوران وقہوہ خانے اور غذائی اشیا فروخت کرنے والے مراکز شامل ہیں۔ یہ فیصلہ وزیرافرادی قوت وسماجی بہبود انجینیئر احمد الراحجی کی جانب سے جاری کیا گیا۔

فیصلے کے تحت انڈرو شاپنگ سینٹرز کے تمام پیشے سعودیوں کے لیے ہوں گے تاہم بعض سرگرمیوں کو استثنیٰ بھی حاصل ہے۔ اسی طرح ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں بھی سعودائزیشن کی شرح بڑھا دی گئی۔

غذائی اشیا فروخت کرنے والے بڑے مراکز پر اب سعودی ملازمت کریں گے، اس شعبے میں بھی سعودائزیشن کو بڑھا دیا گیا ہے۔ ان اقدامات سے مقامیوں کے لیے 51 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ سعودی وزارت افرادی قوت نے خبردار کیا کہ فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر ایکشن بھی لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ان فیصلوں کا ایک اہم ہدف سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کا دائرہ محدود کرنا بھی ہے۔

Related Articles

Back to top button