کورونا کی تیسری لہر، سلطنت عمان کا سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کورونا کی تیسری لہر، سلطنت عمان کا سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنےکیلئے سلطنت عمان نے سخت فیصلے کیے ہیں۔

عمان میں کورونا کے پیش نظر نماز تراویح مساجد میں ادانہ ‏کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رمضان میں رات 9 بجے سے صبح 4 بجےتک کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی اور اس دوران افراد ‏اور گاڑیوں کی نقل وحرکت پر بھی پابندی ہوگی۔

عمان میں شہریوں کےغیرضروری سفر پربھی پابندی عائدکر دی گئی ہے۔ سپریم کمیٹی نےشہریوں ‏کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کرتے وبا سے سماجی تحفظ کے لیے کردار ادا کرنے ‏کی اپیل کی ہے۔

قطر حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر تمام تعلیمی ادارے اور غیر ‏ہنگامی خدمات کے مراکز بند کردئیے۔

کرونا وائرس کی تیسری لہر نے خلیجی ممالک پر اثر انداز ہونا شروع کردیا، قطری حکومت نے کورونا ‏کیسز میں اضافے کے باعث کنڈر گارٹنز سمیت تمام تعلیمی ادارے بند کردئیے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کےبعد آن لائن تعلیم کا سلسلہ دوبارہ جاری ‏ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں