یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی اتحاد کی پھر بمباری

یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی اتحاد کی پھر بمباری

یمن میں سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی اتحاد نے پھر بمباری کر دی۔

دنیا کو دکھانے کے لئے جنگ بندی کے دعوے لیکن حقیقت کچھ اور۔ یمن کے صوبہ صنعا میں سعودی اتحادی فوج کی جانب بمباری کی گئی۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صنعا کے ایئر پورٹ اور صوبہ صنعا کے کئی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔

سعودی اتحادی افواج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجہ میں کئی شہری زخمی ہو گئے جبکہ متعدد عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

یمن کو چھ سالوں سے سعودی اتحادیوں کی شدید زمینی، سمندری اور فضائی جارحیت کا سامنا ہے۔

جنگ کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ لاکھوں بے سرو سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

یمن کے عوام کو کورونا سمیت مختلف قسم کے وبائی امراض کا بھی سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں