کورونا ویکسی نیشن میں برطانیہ سب سے آگے

کورونا ویکسی نیشن میں برطانیہ سب سے آگے

برطانیہ کورونا ویکسی نیشن میں سب سے آگے نکل گیا۔

2 کروڑ 76 لاکھ سے زیادہ برطانوی شہریوں نے کورونا کی پہلی خوراک لگوالی جب کہ 23 لاکھ افراد کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور اتوار کو صرف 5300 نئے مریض سامنے آئے جب کہ 33 افراد انتقال کرگئے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی یہ تعداد اکتوبر کے بعد سے سب سے کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں