کورونا وائرس کے سبب دنیا میں12 کروڑ سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں12 کروڑ سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں12 کروڑ23لاکھ 67ہزار سے زائد افراد متاثر اور27 لاکھ 3 ہزار 176 ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ86لاکھ 58ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ10لاکھ 5 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 52 ہزار470تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3کروڑ3 لاکھ58 ہزارسے زائد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ سے87 ہزار زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 87 ہزار 795 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 59 ہزار 405 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 44 لاکھ سے28 زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 93 ہزار 824 ہے۔

برطانیہ میں 42 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 25 ہزار831 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 41لاکھ 81ہزار سے زائد افراد متاثر اور 91 ہزار679 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اٹلی میں بھی 33لاکھ6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 3 ہزار855افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین 32 لاکھ 12ہزار322 افراد متاثر اور 72 ہزا910 اموات ہوئی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں