بین الاقوامی

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں12 کروڑ12لاکھ 31ہزار سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں12 کروڑ12لاکھ 31ہزار سے زائد افراد متاثر اور26 لاکھ 82 ہزار 183 ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ77لاکھ 84ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ7لاکھ 64 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 49 ہزار367تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3کروڑ1 لاکھ92 ہزارسے زائد متاثر ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ9ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 82 ہزار 400 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 59 ہزار 79 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 44 لاکھ سے9 زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 92 ہزار 937 ہے۔

برطانیہ میں 42 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 25 ہزار690 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 41لاکھ 8ہزار سے زائد افراد متاثر اور 91 ہزار170 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اٹلی میں بھی 32لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 3 ہزارافراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین 32 لاکھ 95 افراد متاثر اور 72 ہزا565 اموات ہوئی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

Related Articles

Back to top button