بین الاقوامی

کورونا وائرس، ائیر پورٹ پولیس کا مسافروں کے لیے اہم ہدایات نامہ جاری

برطانیہ میں مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس متحرک ہوگئی اور مسافروں کو تنبیہ کی ہے کہ اگر کوئی شخص جعلی کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کے ساتھ پڑا گیا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

جعلی کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹس پر ہوائی سفر کو روکنے کے لیے گریٹر مانچسٹر ایئرپورٹ پولیس متحرک ہوگئی ہے، ایئرپورٹ کے عملے کو جعلی سرٹیفکیٹس کی شناخت کے لیے ٹریننگ بھی مہیا کر دی گئی۔

مانچسٹر میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے جعلی ٹیسٹ سرٹیفکیٹس پر سفر کرنے کی خبریں گردش کر رہی تھیں جس کی روک تھام کے لیے پولیس کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کے جاری کردہ بیان میں مسافروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ جعلی سرٹیفکیٹس پر سفر کرنے سے اجتناب کریں اور اگر کسی مسافر کا سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہوا تو اُنہیں ناصرف سفر کرنے سے روکا جائے گا بلکہ اُنہیں گرفتار کر کے اُن کے خلاف کاروائی اور جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

برطانوی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مسافر صرف تصدیق شدہ ٹیسٹ پروائیڈرز سے ہی ٹیسٹ کروا کر سرٹیفکیٹ حاصل کریں، جعلی سرٹیفکیٹس فراہم کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

Related Articles

Back to top button