عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز لبنان میں مہنگائى كے خلاف احتجاج

عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز لبنان میں مہنگائى كے خلاف احتجاج

 لبنان میں مہنگائى میں بے انتہا اضافہ ہو گیا عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا معاشی اور مالی بحران کا شکار لبنان میں مظاہرے پھوٹ پڑے مظاہرین نے اہم شاہرائیں بند کردی۔

لبنان میں سیاسی عدم استحکام اور سخت معاشی بحران شہریوں کے احتجاج کا سبب بن گیا مظاہرین نے ٹائر جلا کر اہم سڑکوں کو بند کرنا شروع کردیا۔

پارلیمنٹ کے گرد درجنوں مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا جواب میں آنسو گیس شیلنگ سے کئی مظاہرین زخمی ہو گئے۔

لبنان دوہزار انیس سے معاشی اور مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے نصف سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی سے شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں