قازغستان میں فوجی طیارہ حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے

قازغستان میں فوجی طیارہ حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے

قازقستان میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مقامی حکام کا بتانا ہےکہ قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتے میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارے نے لینڈنگ کی کوشش کی اور وہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 4 افراد کی ہلاکت اور 2 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان کا فوجی طیارہ دارالحکومت نور سلطان سے شہر الماتے کی جانب جارہا تھا جو دورانِ لینڈنگ حادثے کا شکار ہوگیا۔

الماتے ائیرپورٹ پر مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 20 منٹ پر طیارے سے آخری رابطہ ہوا اور طیارہ رن وے کے آخرے حصے پر کریش ہوگیا جب کہ طیارے کے کریش ہونے کی فوری کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی کا بتانا ہےکہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ قازقستان بارڈر گارڈ ایجنسی کا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں