14 مارچ سے سعودی عرب میں ملازمت کے نئے قوانین کا نفاذ، جانیے تفصیلات

14 مارچ سے سعودی عرب میں ملازمت کے نئے قوانین کا نفاذ، جانیے تفصیلات

سعودی عرب میں ملازمت کے نئے قوانین کا نفاذ 14 مارچ سے ہونے جارہا ہے، اس حوالے سے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے ایک اور وضاحت جاری کی۔

سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کا کہنا ہے کہ نیا معاہدہ نجی اداروں کے تمام غیرملکی ملازمین پر لاگو ہوگا، کارکنان نئے قوانین آن لائن پلیٹ فارم ابشر اور قوی پر دیکھ سکیں گے۔

نئے معاہدے سے متعلق دیگر نکات بتاتے ہوئے وزارت نے کہا کہ نئے قوانین کے تحت غیرملکی کارکن آجر کی منظوری کے بغیر بھی ایک ادارے سے دوسرے ادارے میں منتقل ہوسکتا ہے۔

اسی طرح خروج وعودہ نکالنے کے لیے آجیر، آجر کا محتاج نہیں ہوگا، صرف مطلع کرنے کی پابندی ہوگی۔

متعلقہ وزارت کے مطابق غیرملکی ملازمین ملازمت کا معاہدہ مکمل ہونے پر آجر کی منظوری کے بغیر سعودی عرب سے سفر کرسکتا ہے، کارکن کو آجر کے یہاں 12 ماہ تک ملازمت کرنا ہوگی۔

نئے قوانین کے تحت آجر اور اجیر کو ملازمت کا مصدقہ معاہدہ کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں