امریکی ریاستوں میں کورونا کیسز میں کمی، پابندیاں ہٹانے کا اعلان

امریکی ریاستوں میں کورونا کیسز میں کمی، پابندیاں ہٹانے کا اعلان

امریکی ریاستوں ٹیکساس اور میسیپی میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی آنے پرپابندیاں ہٹانے کا اعلان کردیا گیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ مئی کے اختتام تک تمام بالغ شہریوں کے لیے ویکسین وافرمقدارمیں موجود ہوگی جب کہ زندگی اگلےسال سے پہلےنارمل نہیں ہوسکے گی۔

دوسری جانب کورونا کیسز میں اضافے کے سبب ناروے میں دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے جب کہ جرمنی میں اگلے ہفتے سے کورونا پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 142 ممالک کو ڈبلیو ایچ او کی کووڈ ویکسین کی 237 ملین خوراکیں مئی تک مل جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں