80 کروڑ روپے بجلی بل کا جھٹکا, معمر شہری اسپتال جا پہنچا

80 کروڑ روپے بجلی بل کا جھٹکا, معمر شہری اسپتال جا پہنچا

بھارت میں 80 کروڑ روپے بجلی بل کا جھٹکا لگنے سے معمر شہری اسپتال جا پہنچا۔

ریاست مہاراشٹرا میں ایک معمر شخص کی حالت اس وقت بگڑ گئی جب ‏اسے 80 کروڑ روپے بجلی کا بل بھیج دیا گیا۔

کروڑوں روپے کا بل دیکھ کر شہری کی حالت خراب ہوگئی اور اسے اسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔

گنپت نائیک کو بجلی ترسیل کمپنی نے ایک ماہ کا بل 80 کروڑ روپے بھیجا، دل کا مریض شخص ‏اتنی بڑی رقم کا سن کر حواس کھو بیٹھا اور اس کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا۔

معمر شخص کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی معائنے کے بعد ان کی حالت سنبھلنے پر گھر جانے ‏کی اجازت دے دی گئی۔

کمپنی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائپنگ کی غلطی تھی اور بجلی ٹھیک کر ‏کے دوبارہ بھیج دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں