کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 55 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 55 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 55 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 18 لاکھ 50 ہزار 646 اموات ہو چکی ہیں۔کورونا کے 6 کروڑ 4 لاکھ 54 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 31 لاکھ 98 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 60 ہزار 78 اموات ہو چکی ہیں اور 2 کروڑ 11 لاکھ 13 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 686 اور ایک کروڑ 3 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 18 اور 77 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 32 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 58 ہزار 506 ہے۔

فرانس میں 26 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 65 ہزار 37 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 26 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد کورونا کیسز اور 75 ہزار 24 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ترکی میں 22 لاکھ 41 ہزار 912 افراد متاثر اور 21 ہزار 488 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں بھی 21 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 75 ہزار 332 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں