برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے والد کا فرانسیسی شہریت لینے کا اعلان

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے والد کا فرانسیسی شہریت لینے کا اعلان

برطانیہ یورپی یونین سے باضابطہ طور پر الگ ہوگیا، برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان نئے تجارتی تعلقات استوار ہوگئے جس کے بعد برطانوی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع محدود ہوجائیں گے۔

برطانوی طلبہ کے لیے بیرون ملک تعلیم بھی متاثر ہوگی جبکہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے والد نے بھی فرانسیسی شہریت لینے کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں بورس جانسن کے والد اسٹینلے جانسن نے کہا کہ چونکہ برطانیہ نے یورپی یونین سے تعلق توڑ لیا ہے لہٰذا وہ اب فرانس کی شہریت کیلئے درخواست دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو ہمیشہ فرانسیسی ہی سمجھا ہے کیوں کہ میری والدہ کا تعلق فرانس سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف فرانس کی شہریت کی بات نہیں ہے، میں وہ سب کھونا نہیں چاہتا جو میرے پاس ہے، میں ہمیشہ یورپی رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں