دنیا بھرمیں کورونا سے اموات کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کر گئی

دنیا بھرمیں کورونا سے اموات کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کر گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 38 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 18 لاکھ 25 ہزار 780 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 93 لاکھ 25 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 26 لاکھ5 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے…

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 49 ہزاراور ایک کروڑ 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار976 اور 76 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 31 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 57 ہزار 19 ہے۔

فرانس میں 26 لاکھ20ہزار سے زائد افراد متاثر اور 64 ہزار632جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 24 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد کورونا کیسز اور 73 ہزار 512 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ترکی میں22 لاکھ 8 ہزار65 افراد متاثر اور 20 ہزار881 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں بھی21لاکھ 7ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ74 ہزار159 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں