بین الاقوامی

سعودی عرب ولی عہد نے انسداد کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگادی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ ک مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی انسداد کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔ڈوز لگوانے پر سعودی ڈاکٹرز کی جانب سے ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ…

وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ اب حاصل ہونے والی کامیابیاں ولی عہد محمد بن سلمان اور حکومت کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہیں۔

سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر محفوظ ترین ویکسین کو انتہائی مختصر وقت میں مملکت کے شہریوں اور یہاں مقیم غیر ملکیوں کے لیے فراہم کی۔

خیال رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے شہریوں اور ریاست میں مقیم غیر ملکیوں کی حفاظت کےلیے خاطر خواہ موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، کچھ روز قبل برطانیہ میں وائرس کی نئی قسم منظر عام پر آنے کے بعد سعودی حکومت نے شہریوں و غیرملکیوں کی حفاظت کیلئے بین الاقوامی سرحدیں بند کردی تھیں۔

Related Articles

Back to top button