بین الاقوامی

کویت میں نئے سال کی عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

کویت میں نئے سال کی عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، وزرا کی کونسل نے ملک کو نئے سال کی مبارکباد اور برکات پیش کی ہیں۔

کویت کے وزرا کی کونسل نے جمعہ یکم جنوری 2021 کے بجائے اتوار 3 جنوری 2021 کو سرکاری تعطیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کونسل نے عزت مآب امیر کویت، ولی عہد شہزادہ اور کویت کے معززین کے علاوہ عوام اور رہائشیوں کو نئے سال 2021 کے قریب آنے کے موقع پر مبارکباد اور برکت پیش کیں۔

وزرا کی کونسل نے تمام شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کی ہدایات پر عمل کریں اور انفرادی اور معاشرے کی صحت کو محفوظ رکھنے اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلوں کے اصولوں پر عمل پیرا رہیں۔

کونسل کا کہنا تھا کہ وائرس سے انفیکشن کی شرح اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوویڈ 19 کی ویکسی نیشن کی قومی مہم کو نافذ کیا جارہا ہے۔

کونسل نے کہا کہ امید کی جارہی ہے کہ اس سے اس وبا کا خاتمہ ہو گا اور اللہ نے چاہا تو ہم ایک بار پھر سے عام زندگی میں واپس لوٹ آئیں گے۔

Related Articles

Back to top button