بین الاقوامی

برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد واجد خان ہاؤس آف لارڈز کے رکن تعینات

برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد واجد خان ہاؤس آف لارڈز کے رکن تعینات ہوگئے، ملکہ برطانیہ نے واجد خان کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ملکہ برطانیہ نے پاکستانی نژاد واجد خان کو ہاؤس آف لارڈز کا رکن تعینات کرنے کی منظوری دے دی، واجد خان لنکا شائر کے علاقے برنلے سے رکن ہاؤس آف لارڈز تعینات ہوئے۔

واجد خان بطور رکن یورپین پارلیمنٹ بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، انہیں اپوزیشن کے سب سے کم عمر لارڈ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا، ان کا تعلق پاکستان کے ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں سے ہے۔

واضح رہے کہ واجد خان رواں برس مئی میں میئر آف برنلے منتخب ہوئے تھے ، انہیں برنلے کے سب سے کم عمر میئر منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

واجد خان اس سے قبل دو سال تک یورپین پارلیمنٹ کے رُکن رہ چکے ہیں اور وہ یورپین پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے لیے بھرپور آواز اُٹھاتے رہے ہیں۔

کشمیریوں کی مؤثر آواز بننے پر اُنہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ قائد اعظم سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اس سے قبل 2016 میں پاکستانی نژاد صادق خان برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے، انہیں لندن کے پہلے مسلمان میئر بننے کا اعزاز حاصل ہے۔

Related Articles

Back to top button