بین الاقوامی

ایوان نمائندگان نے کورونا ریلیف بل منظور کر لیا

امریکی ایوان نمائندگان نے کورونا ریلیف بل اور وفاقی حکومت کے اخراجات سے متعلق بلز کو منظور کرلیا ہے۔

کئی ماہ کے تعطل کے بعد امریکی قانون سازوں نے ایوان نمائندگان میں 900 ارب ڈالرزکا کورونا ریلیف بل منظور کیا، اس کے علاوہ وفاقی حکومت کے اخراجات کیلئےایک اعشاریہ 4 ٹریلین ڈالرز کا بل بھی منظور ہوا۔

امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کئے گئے بل کے حق میں 359 مخالفت میں 53 ووٹ آئے، بل کو سینیٹ سے حتمی منظوری ملنے کا امکان ہے۔

منظور کئے گئے بل کے تحت کرونا سے متاثرہ امریکیوں کو براہ راست ادائیگیاں کی جائیں گی، کم آمدنی والے ہر امریکی کو 600 ڈالرز ادا کئے جائیں گے جبکہ ہر بچے کیلئے 500 ڈالرز دیئے جائیں گے اور اس کے علاوہ چھوٹے کاروبار کے لئے آسان قرضوں کی سہولت دی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button