بین الاقوامی

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق جوبائیڈن نے عوام کے لیے پیغام جاری کر دیا

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے امریکی عوام کو متحد ہونے کی ہدایت کردی۔

امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی جانب سے حلف اٹھانے سے قبل ہی ماحولیات کے حوالے کافی موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکا کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث بحران کا سامنا ہے، ہر سال موسمیاتی تبدیلی کے باعث زرعی زمین تباہ اور جنگلات ختم ہورہے ہیں۔

نومنتخب صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کو متحد ہوکر موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹا ہوگا۔

ماحولیات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب صدر جوبائیڈ نے پاکستانی نژاد علی زیدی کو ڈپٹی مشیر برائے ماحولیات تقرری کا اعلان کردیا۔

Related Articles

Back to top button