امیرِ کویت شیخ صباح کے بعد شاہی خاندان کی اہم شخصیت انتقال کر گئی

امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے بعد شاہی خاندان اور قطر کی اہم شخصیت انتقال کرگئیں۔

کویت کے سابق وزیر دفاع شیخ النصیر الصباح الحمد طویل علالت کے بعد ہفتے کے روز انتقال کرگئے، اُن کی عمر 72 سال تھی۔

شیخ النصیر الصباح امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے صاحبزادے تھے، وہ اپنے والد کے انتقال کے 80 روز بعد دنیا کو الوادع کہہ گئے۔

کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی نے سابق وزیر دفاع کی تصدیق کی جبکہ شاہی خاندان اور حکومتی شخصیات نے بھی انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

موجودہ امیر کویت شیخ نواف الاحمد نے بھی شیخ النصیر الصباح کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اگست کی انتیس تاریخ کو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے، شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح 2006 میں امیر کویت بنے اور اپنی علالت تک اس عہدے پر فائز رہے، وہ کویت کے وزیر اعظم بھی رہے ہیں اس سے قبل انہوں نے چالیس سال تک بطور وزیر خارجہ ذمہ داریاں انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں