بین الاقوامی

کورونا وائرس نے حملے کا انداز بدلا ہے، لہذا ہمیں دفاع کے طریقے بدلنا ہوں گے، بورس جانسن

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے حملے کا انداز بدلا ہے، لہذا ہمیں دفاع کے طریقے بدلنا ہوں گے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے منظر عام پر آنے کےبعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس میں تبدیلی کے باوجود ویکسین سے مزاحمت نہیں کرسکے گا۔

بورس جانسن نے کہا کہ وائرس نے حملے کا انداز بدلا ہے لہذا ہمیں دفاع کا طریقہ کار بدلنا ہوگا۔

کورونا وائرس کی ہیئت میں تبدیلی اور گردونواح میں دیکھی گئی ہے اور ہیئت میں تبدیلی کے باعث کرونا وائرس زیادہ تیزی سے منتقل ہورہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مہلک وبا کرونا وائرس میں 23 تبدیلیاں نوٹ کی گئیں ہیں۔

وائرس کی ہیئت میں تبدیلی کے باعث کرونا کیسز کی تعداد میں یک دم اضافہ ہوگیا،جس کے باعث متعدد یورپین ممالک نے برطانیہ سے آمد و رفت معطل کردی۔

Related Articles

Back to top button