بین الاقوامی

نیپال کی صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے کابینہ کی درخواست پر پارلیمنٹ تحلیل کرکے آئندہ برس 30 اپریل اور 10 مئی کو الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے 68 سالہ وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی کابینہ کی درخواست پر پارلیمنٹ کو تحلیل کرتے ہوئے الیکشن کی مقررہ تاریخ سے ایک سال قبل الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کے-پی شرما اولی نے 2017 میں ماؤ نواز باغیوں سے اتحاد کرکے انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی تاہم نیپال کمیونسٹ پارٹی نے وزیراعظم پر حکومتی فیصلوں اور تقرریوں میں اپنی پارٹی کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرکے نیا مینڈیٹ لینے پر زور دیا تھا۔

این سی پی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر بشنو رجل نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی، مرکزی کمیٹی اور پارٹی کے سکریٹریٹ میں وزیر اعظم اعتماد کھو چکے ہیں جس پر پارٹی کے اندر سمجھوتہ کرنے کی بجائے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا انتخاب کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم پی-کے شرما اولی کے معاون راجن بھٹارائے نے کہا کہ وزیر اعظم نے ان کی پارٹی کے ردعمل کے جواب میں نئے الیکش کا کہا ہے جس نے ان سے صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے پر بھی غور کرنے کو کہا تھا۔

Related Articles

Back to top button