بین الاقوامی

ممبراسمبلی پر حملہ، 9افراد ہلاک

افغانستان کے دارلحکومت کابل میں ممبر اسمبلی حاجی خان محمد وردک کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم9 افراد مارے گئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق حاجی خان محمد حملے میں محفوظ رہے ہیں۔ دھماکہ افغانستان کے دار الحکومت کابل کے فیز 5 میں ہوا جس سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

افغانسان کے شہر جلال آباد میں بھی افغان پولیس کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے بتایا کہ پولیس کی گاڑی میں سوار میں کم از کم ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

دونوں واقعات کی ذمہ داری فی الحال کسی نے قبول نہیں کی۔ یہ دھماکے ایسے وقت پر ہوئے ہیں جبکہ قیام امن کیلئے تشدد میں کمی پر زور دیا جا رہا ہے۔

افغانستان میں قیام امن کیلئے سرگرم تمام قوتیں فریقین پر دباؤ ڈال رہی ہیں کہ پرتشدد کارروائیوں میں کمی آنی چاہیے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ دھماکوں اور سیاسی قیادت کو نشانہ سے امن مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button