بین الاقوامی

جدہ میں پانی کی سپلائی معطل، واٹر کمپنی نے فیصلہ کر لیا

مقامی حکومت نے جدہ کے کچھ مقامات میں پانی کی فراہمی بند ہونے کی اطلاع دی ہے، پانی کی بندش کا مقصد ان علاقوں میں پانی کی لائنوں کی صفائی کرنا ہے۔

سعودی واٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ جدہ کے 9 علاقوں میں پانی کی سپلائی 20 دسمبر سے 2 دن کے لیے معطل رہے گی۔

واٹر کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ بروز اتوار 20 دسمبر سے جن علاقوں میں پانی کی فراہمی بند کی جائے گی ان میں الھنداویہ، الثعالبہ ، القریات السبیل، الصحیفہ ، العماریہ ، البلد، الکندرہ اور السنابل شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں پانی کی لائنوں کی صفائی کے لیے میں فراہمی بند کی جائے گی لہٰذا جدہ کے مذکورہ علاقوں میں رہنے والے شہری پانی کا ذخیرہ کرلیں تاکہ انہیں بعد میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واٹر کمپنی کے مطابق پانی کی بندش عارضی طور پر کی جائے گی تاکہ لائنوں کی صفائی کی جاسکے جس کے بعد صارفین کو پانی کی فراہمی کا کام مزید بہتر ہو سکے گی۔

کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ پانی کی بندش کے دوران شہریوں کو واٹر ٹینکروں کی مدد سے بھی ان ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button