بین الاقوامی

خاتون ٹریفک پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے پکڑی گئی، ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک خاتون ٹریفک پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے پکڑی گئی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی، متعلقہ حکام نے ویڈیو کا نوٹس لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ایک خاتون ٹریفک پولیس اہلکار کی رشوت لیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے، اس ویڈیو میں ایک لڑکی خاتون پولیس اہلکار کی جیب میں پیسے رکھتے ہوئے نظر آرہی ہے جس پر طرح طرح کے کمنٹس میں لوگ اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

یہ ویڈیو ایک فلیٹ کی بالکونی میں کھڑے کچھ بچوں نے بنائی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس پر متعلقہ حکام کو بھی اس رشوت خوری کا نوٹس لینا پڑا۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو مالیگاؤں کے شگن چوک موسم پل کی ہے، جہاں گزشتہ دنوں نئے ٹریفک سگنل کا آغاز کیا گیا تھا ٹریفک سگنل کے افتتاح کے بعد مقامی ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں اور بڑھ گئی ہیں۔

دوسری جانب خاتون ٹریفک پولس اہلکار نے رشوت خوری کا انوکھا طریقہ شروع کردیا ہے، صرف اتنا ہی نہیں یہ خاتون پولیس رشوت کی رقم ہاتھ میں نہیں پکڑتی بلکہ شہری سے اپنی پینٹ کی پچھلی جیب میں رکھنے کو کہتی ہے۔

Related Articles

Back to top button