بین الاقوامی

ڈیجیٹل دنیا، سعودی عرب کو کن ملکوں میں شامل کر لیا گیا؟

سعودی عرب کو ڈیجیٹل دنیا میں مہارت کا مظاہرہ کرنے پر دنیا کے بہترین ملکوں میں نمایاں مقام مل گیا، سعودی حکومت نے ڈیجیٹل ناخواندگی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کیے۔

بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ورلڈ اکنامک فورم کے تحت عالمی تقابلی رپورٹ میں سعودی عرب کو ڈیجیٹل مہارتیں استعمال کرنے والے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں سعودی عرب کے شہری ڈیجیٹل مہارتوں میں دنیا کے 10 بہترین ممالک کے شہریوں میں سے ایک ہیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل ناخواندگی کے خاتمے کے لیے ایک عرصے سے چلائی جانے والی مہم کے نتیجہ میں اسے اس بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اپنے شہریوں میں ڈیجیٹل ناخواندگی کے خاتمے اور اسے فروغ دینے کے لیے چار مختلف ادارے قائم کر رکھے ہیں۔

شہریوں میں ڈیجیٹل سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گیے جن میں ملک گیر مہم کے علاوہ مختلف عمر کے لوگوں کے لیے متعدد کورسز بھی شامل تھے۔

Related Articles

Back to top button