بین الاقوامی

ابوظہبی نے 13 ممالک کے شہریوں کو آئیسولیشن سے استثنیٰ کر دیا

متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی نے 13 ممالک کے شہریوں کو آئیسولیشن سے استثنیٰ دے دیا۔

حکام نے کورونا کے کم خطرات والے ممالک کی فہرست مرتب کی ہے جس کے شہریوں کے لیے ابوظہبی میں لازمی آئیسولیشن کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

کورونا فری ممالک میں سعودی عرب بھی شامل ہے جس نے حال ہی میں کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وبا پر قریباً کافی حدتک قابو پا لیا گیا ہے۔

آئیسولیشن سے استثنیٰ دیے گئے دیگر ممالک میں آئس لینڈ، چین، برونائی، آسٹریلیا، فن لینڈ، آئرلینڈ، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، سنگاپور، جنوبی کوریا، ناروے اور جاپان شامل ہیں۔

ان ممالک سے ابوظہبی آنے والے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر کے تحت آئیسولیشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس فہرست میں ان ممالک کا اضافہ کیا جائے گا جہاں کورونا کے کیسز کم ہیں۔

Related Articles

Back to top button