بین الاقوامی

ورک ویزے جاری کرنے سے متعلق کویتی حکام کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

یرون ملک سے کارکنان کی بھرتی کیلئے کویتی حکومت نے ورک پرمٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ نئے سال کے آغاز سے اس منصوبے پر کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

اس حوالے سے کویتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یاس کا حتمی فیصلہ وزراء کونسل کی ہیلتھ کمیٹی کے اختیار میں ہے جو ورک پرمٹ کو دوبارہ جاری کرنے کے طریقہ کار کو قائم کرنے کی مجاز ہے۔

60 سال یا اس سے زائد عمر والے افراد کے ویزوں کی تجدید کو روکنے کا فیصلہ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے تاحال برقرار رکھا ہوا ہے۔

کویتی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہائی اسکول ڈپلوما اور اس سے کم قابلیت کے 60 سال یا اس سے زائد عمر والے افراد کیلئے ورک پرمٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی یہ فیصلہ نئے سال 2021 سے نافذالعمل ہوگا۔

بیشتر سرکاری اداروں کی خاص طور پر اس آبادیاتی فیصلے کے اثرات سے متعلق رائے ہے کہ اس کیلئے ایڈجسٹمنٹ کی جانی چاہیے جو طویل عرصے تک ملک کی بہتری کیلئے کام کرے۔

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اس معاملے کو پیش کرنے کے بعد متعلقہ حکام سے مکمل تعاون کررہی ہے۔

Related Articles

Back to top button