بین الاقوامی

روس نے ترکی پر عائد امریکی پابندیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردے دیں

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے امریکا کی جانب سے ترکی پر عائد کی جانب والی معاشی پابندیوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

روسی وزیرخارجہ نے بوسنیا کے علاقے ہرزیگوینیا میں امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ٹرمپ انتظامیہ کا تکبر قرار دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکا کا ترکی پر معاشی پابندی عائد کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور متکبر رویے کا اظہار ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے بے ہودہ شکل میں پابندیوں کا استعمال کیا‘۔

 

انہوں نے کہا کہ ’امریکا نے امریکا اتنا بڑا ملک ہونے کے باوجود بھی سخت روایہ اپنائے ہوئے ہیں، بین الاقوامی حیثیت سے اُسے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے روس سے ایس۔400 دفاعی سسٹم خریدنے کی وجہ سے ترکی پر معاشی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

ترکی نے بھی امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی معاشی پابندیوں پر خاموشی توڑی۔ ترکی کے اسپیکر اسمبلی مصطفیٰ شین توپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کو قیدی بنانے کی کوشش ماضی بن چکی ہے، امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیاں اتحاد اور اتحادی ممالک سے تعلقات معمول پر لانے سے ہم آہنگ نہیں ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ترکی کو دفاعی صنعت میں اسیر بنانے کا خواب اب ماضی بن چکا ہے لہذا ایسی کوئی بھی پابندی کسی کام کی نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button