بین الاقوامی

امریکہ میں کورونا ویکسین کی فراہمی شروع

تین لاکھ دس ہزار افراد کی اموات کے بعد امریکا کی تمام ریاستوں میں کورونا ویکسی نیشن کی فراہمی شروع کردی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈرگ اتھارٹی ایف ڈی اے کی جانب سے فائزر کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دیے جانے کے بعد امریکا میں وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے…

نیویارک میں انتہائی نگہداشت کی خاتون نرس پہلی امریکی شخصیت ہیں جنہیں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی اجازت کے بعد کورونا ویکسین لگائی گئی تھی۔

ویکسی نیشن کا عمل ہونے کے بعد امریکی حکام نے تمام ریاستوں میں کرونا ویکسین کی فراہمی شروع کردی ہے تاکہ دیگر افراد کو بھی ویکسین سے لگائی جاسکے۔

امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار نو سو پچھتر افراد کرونا وائرس کے باعث جان سے چلے گئے جس کے بعد امریکا میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ دس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں مہلک ترین وبا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ ستر لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

Related Articles

Back to top button