بین الاقوامی

کورونا وائرس ویکسین کے لیے رجسٹریشن کا طریقه

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ کار وضع کردیا گیا، رجسٹریشن توکلنا ایپ کے ذریعے ہوگی جو شروع کی جاچکی ہے۔ سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی ویکسی نیشن کمپنی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مازن حسنین کا کہنا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس ویکسین لگانے کے لیے توکلنا ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کا…

ڈاکٹر مازن حسنین نے ایک مقامی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت کے شیڈول کے مطابق سب سے پہلے ویکسین کرونا وائرس کے خطرناک مریضوں کو دی جائے گی۔

ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے ڈاکٹر حسنین کا کہنا تھا کہ ویکسینشن کا طریقہ کار سینٹرلائزڈ کیا جائے گا جس کے لیے توکلنا ایپ پر مریضوں کو رجسٹر کرنے کے بعد مرحلہ وار انہیں ویکسین لگائی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں جن افراد کو ویکسین دی جائے گی اس کا تعین وزارت صحت کی جانب سے کیا جا چکا ہے، ابتدائی طور پر معمر اور خطرناک امراض کا شکار لوگوں کو ویکسین دی جائے گی۔

ویکسی نیشن کا آغاز ترجیحی طور پر بڑے شہروں سے کیا جائے گا جس طرح کرونا وائرس ٹیسٹنگ کے لیے طریقہ کار ماضی میں وزارت صحت کی جانب سے اختیار کیا گیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر مازن نے کہا کہ ُفائزر بائیونٹک کمپنی کی تیار کردہ ویکسین 16 برس سے زائد عمر کے افراد کے لیے ہی ہے، اس لیے ابتدائی طور پر یہ ویکسین 16 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ہی دی جائے گی۔

ڈاکٹر حسنین نے مزید کہا کہ کمپنی کی جانب سے جلد ہی 16 برس سے کم عمر بچوں کے لیے بھی ویکسین تیار کرلی جائے گی۔

انہوں نے ایک بار پھر یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ویکسین کے بارے میں انتہائی باریک بینی سے تمام تجربات کا جائزہ لیا جا چکا ہے جس کے بعد ہی مذکورہ ویکسین کو مملکت کے لیے درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ڈاکٹر حسنین کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین کی مملکت آمد کے ساتھ ہی اسے لگانے سے قبل ماہرین کو نمونے فراہم کیے جائیں گے جو ان کا تفصیلی جائزہ لیں گے تاکہ اس بارے میں پوری یقین دہانی کی جاسکے کہ جو کچھ ویکسین کی رپورٹس میں کہا گیا تھا وہ اس سے مطابقت رکھتی ہے۔

Related Articles

Back to top button