بین الاقوامی

امریکا اور اسرائیل خلائی مخلوق سے رابطے میں ہیں، اسرائیلی ڈاکٹر کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسرائیلی وزرات دفاع کی اسپیس سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے سابق سربراہ ڈاکٹر حائم اشاد نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل خلائی مخلوق سے رابطے میں ہیں، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ راز فاز کرنے والے تھے مگر انہیں روک دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر حائم اشاد نے نہ صرف خلائی مخلوق کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ امریکا اور کہکشانی فیڈریشن خلائی سے تعلق رکھنے والی مخلوق کے درمیان معاہدے بھی ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر حائم اشاد تقریباً 30 سال تک اسرائیلی وزرات دفاع کی اسپیس سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہے ہیں اور انہی خدمات کی بدولت انہیں 3 ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کو خلائی مخلوق کی موجودگی سے آگاہ کرنے والے تھے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو یہ راز افشا کرنے سے کہکشانی فیڈریشن نے روکا تاکہ دنیا میں ہیجان نہ پھیلے۔

حائم اشاد نے دعویٰ کیا کہ خلائی مخلوق اب تک انتظار کررہے ہیں کہ انسان مزید ارتقائی مراحل طے کرکے ایک ایسے مرحلے تک پہنچے جہاں وہ خلا اور خلائی جہازوں کو سمجھ سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خلائی مخلوقوں نے ان سے کہا کہ ابھی یہ بات عام نہ کریں کیونکہ انسانیت ابھی اس کیلئے تیار نہیں ہے۔

حائم اشاد نے کہا کہ خلائی مخلوق بھی انسانوں اور کائنات کے رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے اتنی ہی بے قرار ہے جتنا انسان ہے۔

حائم اشاد کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا اور خلائی مخلوقوں کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے بھی ہوچکے ہیں جن میں مریخ میں زیر زمین بیس کا قیام بھی شامل ہیں جہاں امریکی خلاء باز اور خلائی مخلوق کے نمائندے موجود ہیں۔

Related Articles

Back to top button