بین الاقوامی

منفی51 ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

روس کے علاقے سائیبریا کے اسکول میں طلبا منفی51 ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بچے برفباری میں موٹے کپڑے پہن کر اسکول جا رہے ہیں۔

روس کے اس علاقے میں11 سال سے کم عمر بچوں کو اس وقت چھٹی دی جاتی ہے جب درجہ حرارت منفی52 ڈگری سینٹی گریڈ ہو۔

اسکول میں داخل ہونے کے بعد سب سے پہلے بچوں کا درجہ حرارت چیک کیا جاتا ہے تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص ہو سکے۔

اس تعلیمی ادارے میں سات سے10 سال کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں اور اس کو1932 میں تعمیر کیا گیا تھا۔

تعلیم حاصل کرنے والے بڑوں بچوں کیلئے لازم ہے کہ وہ منفی56 ڈگری سینٹی گریڈ تک اسکول میں آئیں۔

مقامی بچے اپنے والدین کے ساتھ پیدل اسکول آتے ہیں جبکہ دور دراز سے بسوں میں سوار ہو کر طالبعلم اسکول پہنچتے ہیں۔

اس علاقے میں اگر درجہ حرارت ہوا کے ساتھ منفی42 اور ہوا کے بغیر مفی45 ڈگری سینٹی گریڈ ہو تو پرائمری کلاس کے بچوں کو چھٹی کر دی جاتی ہے۔ بڑے بچے منفی56 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی اسکو آتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button