بین الاقوامی

امریکا میں کورونا ویکسین کی فراہمی اب چند دنوں کی دوری پر ہے: ڈاکٹر انتھونی فاؤچی

وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ امریکا میں عوامی سطح پر کورونا ویکسین کی فراہمی اب صرف چند دنوں کی دوری پر ہے۔

ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی منظوری سے متعلق فیصلہ ممکنہ طور پر جمعرات کو ہوگا۔

ان کا کہنا تھا فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین دسمبر کے آخری ہفتے میں عوامی سطح پر دستیاب ہو سکتی ہے جب کہ ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکسین کا استعمال اگلے 2 دن میں شروع ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی ریگولیٹرز کا کہنا ہے کہ فائزر اور بائیو این ٹیک ویکسین 95 فیصد تک موثر ہیں، ایف ڈی اے کو اس کی منظوری میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آتی۔

Related Articles

Back to top button