کویت کا نیا وزیر اعظم کون؟ اہم خبر آ گئی

کویت کا نیا وزیر اعظم کون؟ اہم خبر آ گئی

کویت کے حکمران شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ صباح الخالد الصباح کو دوبارہ ملک کا وزیر اعظم مقرر کردیا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کی میں کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘کونا’ کے حوالے سے کہا گیا کہ شیخ صباح الخالد الصباح نے پارلیمانی انتخابات کے بعد طریقہ کار کے طور پر اپنا استعفیٰ جمع کرا دیا تھا۔

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ صباح کو اپنی نئی کابینہ کے اراکین نامزد کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

سرکاری میڈیا نے کہا کہ فرمان کے مطابق نئی کابینہ کی حتمی منظوری امیر دیں گے۔‎

شیخ صباح الخالد الصباح کو گزشتہ سال 19 نومبر کو حکومت کی سربراہی سونپی گئی تھی۔

واضح رہے کہ شیخ نواف الاحمد الصباح نے 91 سالہ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد 30 ستمبر کو کویت کے نئے امیر کی حیثیت سے پارلیمنٹ میں حلف اٹھایا تھا۔

کویت کے 83 سالہ نئے امیر نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے دفتر میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے کے ممالک کی خوشحالی، استحکام اور سلامتی کے لیے کام کریں گے جس پر اراکین پارلیمنٹ نے ان سے بھرپور یک جہتی کا اظہار کیا تھا۔

کویت کے نئے امیر کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ ان کے دور میں کویت کی خارجہ پالیسی، تیل اور سرمایہ کاری سے متعلق پالیسیوں میں بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں