چین میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس کے اخراج سے 18 مزدور ہلاک

چین میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس کے اخراج سے 18 مزدور ہلاک

چین میں کوئلے کی ایک کان میں زہریلی کاربن مونو آکسائیڈ کے اخراج سے 18 کان کن ہلاک ہو گئے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کوئلے کی کان میں زہریلی گیس کے اخراج کا واقعہ چانگ کنگ میونسپلٹی میں پیش آیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق کان گزشتہ دو ماہ سے بند تھی اور زہریلی گیس کے اخراج کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور آلات کھول رہے تھے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں