بین الاقوامی

سعودی عرب میں‌ رہنے والے یہ غلطی نہ کریں، پراسیکیوشن جنرل کی شہریوں کو ہدایت

سعودی حکام نے کیپٹل مارکیٹ کے حوالے سے غلط بیانی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی پراسیکیوشن جنرل نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ کیپٹل مارکیٹ کے حوالے سے غلط بیانی کرنے والے کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

پراسیکیوشن نے تین نکاتی انتباہی نوٹس جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کیپٹل مارکیٹ سے متعلق جان بوجھ کر قیمتوں یا شیئرز کے بارے میں غلط بیانی قابل سزا جرم ہے۔

سعودی حکام نے واضح کیا کہ مالیاتی بانڈز کی خرید و فروخت کے حوالے سے لوگوں کو غیر معمولی طریقے سے راغب کرنا بھی خلاف قانون ہے اور ایسا کرنے والا قانون کی شق نمبر 1 بمطابق 1/1/1442 ہجری بڑے جرائم میں شمار کیا جائے گا۔

مالیاتی مارکیٹ کے مقررکردہ ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شیئرز کے نرخوں پر کسی بھی طرح سے غیرقانونی طور پر اثر انداز ہونا مالیاتی مارکیٹ کے ضابطے کے خلاف تصور کیے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button