بین الاقوامی

چوری کی اطلاع پولیس کو دینے پر چور نے عمر رسیدہ خاتون کو جلا دیا

شمالی مصر میں چوری کی اطلاع دینے پر چور نے عمر رسیدہ خاتون کو جلا کر مار ڈالا۔

پیٹرول چھڑک کر معمر خاتون کو جلانے کا افسوسناک واقعہ شمالی مصر کے شہر سکندریہ میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے چوری کی اطلاع پولیس کو دینے پر 60 سالہ سامیہ حجازی نامی خاتون کو نذر آتش کرڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے اپنے پڑوس میں چور کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔

ملزم جیل سے رہا ہوتے ہی 60 سالہ سامیہ حجازی نامی خاتون کے گھر پہنچا اور انہیں پیٹرول چھڑک کر جلاڈالا۔

آگ کی لپیٹ میں آنے کے باعث خاتون جھلس کر بری طرح زخمی ہوگئی جس پر ان کے بیٹے انہیں اسپتال منتقل تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

پولیس نے خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے دوران تفتیش اپنا اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

Related Articles

Back to top button