بین الاقوامی

حکومت نے شہریوں کو اپنی گاڑیوں کا رنگ تبدیل کرنے کی اجازت کیونکر دی؟

شہریوں کو اپنی گاڑیوں کا رنگ تبدیل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اس حوالے سے کویتی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ شہری گاڑیوں کو دھندلے یا چمکدار رنگ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

کویتی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ گاڑیوں کے رنگ کو میٹ پینٹ یا چمکدار رنگ میں تبدیک کرنا اب قانونی طور پر جائز ہے، تاہم اس کیلئے شہریوں کو مندرجہ ذیل قانونی تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ قوانین میں کہا گیا ہے کہ اس کام کیلئے سب سے پہلے ٹیکنیکل انسپکشن ڈیپارٹمنٹ اور انٹرنیشنل انفارمیشن اینڈ میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ سے پیشگی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔

اس کے علاوہ وزارت کی ہدایت ہے کہ گاڑیوں پر کیا جانے والا کلر معیاری اور مستحکم ہو اور یہ رنگ سرکاری گاڑیوں سے بھی مماثلت نہ رکھتا ہو۔

گاڑی کے رنگ کی تبدیلی سے متعلق مزید اقدامات کے بارے میں ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے کے خواہشمند افراد کو سب سے پہلے گاڑی کلر کرانے کے لیے درخواست فارم کوم پر کرنا ہوگا۔

اس کے بعد ابتدائی منظوری کیلئے گاڑی کو ٹیکنیکل انسپکشن ڈیپارٹمنٹ، کیپیٹل گورنریٹ اور بین الاقوامی معیارات سیکشن میں لانا ہوگا، کوٹنگ کے عمل کو انجام دینے کیلئے کسی ایک ورکشاپ یا کمپنیوں مین جانا ہوگا۔

وزارت داخلہ کے مطابق پینٹنگ کے عمل کے بعد انشورنس کے کاغذات کو دوبارہ نکلوا کر نئے کلر کی تبدیلی سے متعلق معلومات درج کرنا ہوں گی۔

اس کے علاوہ کمپیوٹر پر گاڑیوں کے ڈیٹا کو تبدیل کرانے یا شامل کرنے کیلئے گاڑی کو دوبارہ ٹیکنیکل انسپکشن ڈیپارٹمنٹ، کیپیٹل گورنریٹ اور بین الاقوامی معیارات سیکشن میں لانا ہوگا۔

گاڑی کے رنگ میں تبدیلی کے بعد نئے اعدادو شمار کے مطابق گاڑی کی کتاب پرنٹ کرنے کیلئے اس کے لائسنس کے مختلف حصوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button