بین الاقوامی

ایشیا کا کرپٹ ترین ملک کونسا؟ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کر دیا

بدعنوانی کا جائزہ لینے والے عالمی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپٹ ترین ملک کا رپورٹ جاری کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ براعظم ایشیا میں سب سے زیادہ 39 فیصد بدعنوانی بھارت میں پائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 46 فیصد بھارتی سرکاری اداروں میں کام کروانے کے لیے رشوت دیتے ہیں جو کہ ایشیا میں سب سے زیادہ شرح ہے

رشوت ادا کرنے والے لوگوں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو بتایا کہ رشوت دیے بغیر بھارت میں کوئی کام نہیں ہوتا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 17 ایشیائی ممالک کے 20 ہزار افراد سے سروے کیا گیا۔ جس میں معلوم ہوا کہ سب سے کم رشوت ستانی والے ممالک میں جاپان اور مالدیپ شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button